بھٹکل:31؍ مئی (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کا مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل شعبہ کامرس کے پروفیسر احمد نبی ابن محبوب صاحب ملا ( اےایم ملا)اور شعبہ انگریزی محمد علی جمعدار (ایم ایم جمعدار) اپنی طویل تدریسی خدمات انجام دینے کےبعد 31مئی 2021بروز پیر کو سبکدوش ہوگئے۔
پروفیسر اے ایم ملا شعبہ کامرس میں پروفیسر ، صدر شعبہ اور کالج پرنسپال کی حیثیت سےکل 35سال تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ اس مدت میں انہوں نے شعبہ این ایس ایس کے ذمہ داراوراسٹوڈنٹس ویلفئیر آفیسر کے طورپر بھی تعلیمی میدان میں کام کیا۔ اس کے علاوہ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سمیناروں میں شرکت کرتے ہوئےاپنے مقالہ ج
ات بھی پیش کئے۔ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑکےتعلیمی بورڈ کےممبر ،یونیورسٹی حدود کے کالج اساتذہ اسوسی ایشن کاروار کے نائب صدر اور کالج پرنسپال سنگھا کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ضلع باگلکوٹ سے تعلق رکھنےو الے اے ایم ملا پچھلے 35برسوں سے بھٹکل میں تدریسی پیشہ سے وابستہ رہتےہوئے مختلف سطح پر متحرک ہیں۔
پروفیسر ایم ایم جمعدار کا تعلق دھارواڑ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ قریب 30برسوں تک شعبہ انگریزی کے پروفیسر ، صدر شعبہ کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ انجمن ڈگری کالج سے پی یو سی کالج علاحیدہ ہونے کے بعد دوسال تک پی یوکالج کےپہلے پرنسپال کی حیثیت سے بہتر نظام کی بنیاد ڈالی۔ اسی طرح ڈگری کالج میں نائب پرنسپال ، نیک کوآرڈینیٹر جیسے اہم ذمہ داریوں کو انہوں نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ انگریزی ادب اورزبان پر عبور رکھنے والے پروفیسر جمعدار نصابی کتب کےماہرین میں اور انگریزی کے بہترین مقررین میں شمار کئے جاتےہیں۔ ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سمیناروں میں شرکت کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا ہے
۔ ملک و بیرونی ملک میں مقیم ان کے شاگرد آج بھی ان کے گرویدہ ہیں۔ انگریزی زبان کے ہونے کے باوجود اردو شاعری کا خاصا ذوق رکھنے والے پروفیسر جمعدارکو علامہ اقبالؔ، شکیلؔ بدایونی ، فیض احمد فیضؔ سمیت کئی شاعروں کی غزلیں ازبر تھیں وہ اپنی گفتگو میں ان اشعار کا برمحل استعمال بھی کیا کرتے تھے۔ فی الوقت وہ علامہ اقبال کی شاعری کے مطالعہ میں مصروف ہیں۔
دونوں پروفیسر حضرات کی سبکدوشی پر انجمن کالج کے پرنسپال،تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور بے شمار شاگردا ن نے وظیفہ یابی کی زندگی کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔